وضو کے بعد دعا کا ثبوت

اعضائے وضو کودھوتے وقت دعا
أكتوبر 31, 2018
وضو کی سنتوں کی رعایت
أكتوبر 31, 2018

 وضو کے بعد دعا کا ثبوت

سوال:جو عام طور سے وضو میں دعا پڑھی جاتی ہے اور بعض کتابوں میں بھی اس کا ذکر ہے اور مکتب وجماعت وغیرہ میں کثرت سے یاد کرائی جاتی ہے تو اس کا پڑھنا کیسا ہے۔ بدعت تو نہیں ہے؟ کیوں کہ میں نے ماہنامہ ’صراط مستقیم‘ میں پڑھا تو اس میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ وضو میں کوئی دعا پڑھنا بدعت ہے اور اس میں ضروری سمجھ کر پڑھنے کی کوئی قید نہیں، صاف طور پر لکھا ہے کہ وضو میں دعا پڑھنا سراسر بدعت ہے۔ اس بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

وضو کے وقت دعا پڑھنا بہتر ہے، البتہ لازم سمجھنا بدعت ہے:

وعن البراد مرفوعاً ’مامن عبدیقول حین یتوضاً بسم ﷲ ثم بقول عضو: أشہدان لاالٰہ ﷲ وحدہٗ لاشریک لہ وأشھد أن محمداً عبدہ ورسولہ، ثم یقول حین فرغ اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین، الافتحت لہ ثمانیۃ أبواب الجنۃ یدخل من ایھا شاء فان قام من فورہ ذلک فصلی رکعتین یقرأ فیھا ویعلم مایقول انفتل من صلوتہ کیوم ولدتہ أمہ ثم یقال لہ استأنف العمل، رواہ المستغری فی الدعوات وقال حسن غریب (۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی