اعضائے وضو کودھوتے وقت دعا

پٹی پر مسح
أكتوبر 31, 2018
 وضو کے بعد دعا کا ثبوت
أكتوبر 31, 2018

اعضائے وضو کودھوتے وقت دعا

سوال :آداب وضو وآداب اذان میں خاموش رہ کر ہر اعضاء کی دعا پڑھنا اور اذان کا جواب دینا ضروری ہے یا نہیں؟اگر اذان یا وضو کے دوران دنیاکی باتیں کی جائیں تو کیا حرج ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اذان کا جواب دینا عملاً واجب اور قولاً مستحب ہے(۱) اور وضو میں جو دعائیں منقول ہیں ان کا پڑھنا مستحب ہے یا پھر خاموش رہیں، دنیاوی باتوں سے احتراز لازم ہے(۲) تاہم ضروری دینی باتیں کرسکتے ہیں، امام ومصلیان کا حکم یکساں ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی