نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں

مہندی کے بعد وضو
أكتوبر 31, 2018
نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں
أكتوبر 31, 2018

نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں

سوال: ایک شخص کے وقتاً فوقتاً پیشاب کا قطرہ نکل جاتا ہے یعنی ایک نماز کا وقت گزرنے سے پہلے ہی ایسا ہوجاتا ہے اور ایسا نماز کی حالت میں بھی ہوجاتا ہے، کبھی یقینی ہوتا ہے کبھی صرف شک ہوتا ہے، تو کیا دونوں صورتوں میں نماز توڑدی جائے یا جاری رکھی جائے، مزید یہ کہ کپڑے کا اتنا ہی حصہ دھویا جائے یا پورا کپڑا اور دھونے کی نوعیت کیا ہوگی، صرف چھینٹیں مارلینا کافی ہے یا نچوڑ کر دھونا ضروری ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

پیشاب کا قطرہ نکل جائے تو نماز ختم ہوجائے گی، دوبارہ وضو کرنا ہوگا،اگریقین ہو تو نماز دہرالیں صرف شک ہوتو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں۔ کپڑے کا اتنا ہی حصہ دھونے کی ضرورت ہے، جہاں ناپاکی لگی ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی عفا اﷲ عنہ