مہندی کے بعد وضو

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو
أكتوبر 31, 2018
نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں
أكتوبر 31, 2018

مہندی کے بعد وضو

سوال:ہماری ناپاکی کے نودن باقی تھے اس لیے ہم نے ہاتھ اور بالوں میں مہندی لگالی لیکن میں اچانک پاک ہوگئی، جاننے کے بعد فوراً دھوڈالا لیکن مہندی کارنگ ابھی باقی ہے ایسے میں نماز پڑھنا اور قرآن چھونا جائز ہے کہ نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

مہندی کا رنگ پاکی کیلئے مانع نہیں ہے(۲) اس لیے پاکی کے بعد نماز درست ہوگی۔

نوٹ:ناپاکی کی حالت میں مہندی لگانا جائز ہے اس کا رنگ ہرحال میں پاک ہے، عورت خون ماہواری کی حالت میں نماز وروزہ اور قرآن پڑھنے سے اور چھونے سے روکی گئی ہے اس کے جسم کے کپڑے پر اگر نجاست نہیں لگی ہے تو وہ بھی پاک ہے، یہاں تک کہ اس کا پسینہ بھی پاک ہے۔ غسل طہارت کے بعد ماہواری کے زمانہ میں پہنے ہوئے کپڑے بغیر دھوئے بھی پہن سکتی ہیں(ناصر علی)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی        تصویب:ناصر علی ندوی