نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں

نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں
أكتوبر 31, 2018
پیشاب کا مریض کیا کرے ؟
أكتوبر 31, 2018

نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکل آئیں

سوال:عین نماز کے وقت طہارت کا یعنی اینٹ سے ڈھیلالینے کے بعد پھر پیشاب کا قطرہ نکل آتا ہے تو کچھ مفتی صاحبان نے بتایا کہ ڈھیلا استعمال کرتے وقت کافی وقت اٹھ بیٹھ کرلینے کے بعد اور کھڑا ہوکر بار بار ران میں ران ڈالنے کے بعد اور زمین پر خوب بار بار پیر مارنے کے بعد اس کے باوجود بھی پیشاب کا قطرہ نکل آتا ہے، اب اس مسئلہ کا شرعی حکم بتائیں۔ واضح رہے کہ میری عمر تقریباً ۷۵سال کی ہوگئی ہے اور بے حد کمزوری ہے۔ بڑی مشکل سے اعمال پورے ہوتے ہیں، پھر میں دل کا مریض ہوں۔ ایسے شخص کیلئے شریعت مطہرہ میں اگر کچھ سہولت ہو تو بتائیے۔ کچھ مولوی صاحبان بتاتے ہیں کہ ایسی مجبوری کی حالت میں ایک روپیہ کے برابر پیشاب کا قطرہ نکل آئے تو شریعت میں معاف ہے۔ مسئلہ کا حل آپ ہی بتاسکتے ہیں تاکہ عبادت خراب نہ ہوں۔

ھــوالــمـصــوب:

آپ معذور نہیں ہیں(۱) لہذا جب قطرہ آجائے تو نماز فاسد ہوجائے گی، دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھنا ہوگا۔

تحریر:ساجد علی      تصویب:ناصر علی ندوی