اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو

وضو کے بعد بوسہ
أكتوبر 31, 2018
مہندی کے بعد وضو
أكتوبر 31, 2018

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو

سوال:زید کہتا ہے کہ باوضو ہوکر اونٹ کا گوشت کھالینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، شریعت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

ھــوالــمـصــوب:

کسی بھی گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، ہاں بہتر یہ ہے کہ گوشت کھانے کے بعد کلی وغیرہ کرلی جائے:

عن أبی أمامۃؓ: اذا کان أحدکم علی وضو فأکل طعاماً فلایتوضأ إلا أن یکون لبن الإبل اذاشربتموہ، فتمضمضوا بالماء(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی