قرآن و دینی کتابیں چھونے کے لئے وضو

زخم سے خون مستقل رستا رہے
أكتوبر 31, 2018
قرآن و دینی کتابیں چھونے کے لئے وضو
أكتوبر 31, 2018

قرآن و دینی کتابیں چھونے کے لئے وضو

سوال:۱- کلام اﷲ کیا ناپاکی میں چھوا جاسکتا ہے؟

۲-کیا غیرمسلم کو ہدیۃً کلام اﷲ دیا جاسکتا ہے؟

۳- کلام اﷲ کی بے حرمتی کرنے والے کی صحبت اختیار کرنا کیا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- ناپاکی کی حالت میں کلام اﷲ چھونا اور پڑھنا دونوں جائز نہیں ہے(۳)

۲- اگر غیرمسلم کلام اﷲ کا احترام ملحوظ رکھ سکتا ہے اور ہدایت کی امید ہو تو ایسے غیرمسلم کو کلام اﷲ بطور ہدیہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۳- ایسے شخص کی صحبت اختیار کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی