زخم سے خون مستقل رستا رہے

ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟
أكتوبر 31, 2018
قرآن و دینی کتابیں چھونے کے لئے وضو
أكتوبر 31, 2018

زخم سے خون مستقل رستا رہے

سوال:کسی صاحب کے بدن میں خون ومواد رستا ہے جس کی وجہ سے وہ ناپاک رہتے ہیں تو ان حالات میں وہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس کا علاج آپریشن ہے لیکن وہ کمزور ہیں آپریشن ہو نہیں سکتا۔

ھــوالــمـصــوب:

جب نماز کا وقت آئے اس وقت وضو کرکے نماز شروع کی جائے گی اور اس وضو سے اسی وقت کی تمام نمازیں ادا کرلی جائیں کہ خواہ دوران نماز خون اور مواد رستا ہو(۱) اگر اعضاء وضو پر زخم ہو،اور پانی ڈالنا ضرر رساں ہو تو اس حصہ پر پٹی باندھ لی جائے اور اس کے اوپر مسح کیا جائے(۲) بقیہ تمام اعضاء جن پر پانی بہانا ضروری ہے پانی بہایا جائے۔

تحریر: ظفرعالم ندوی                   تصویب:ناصر علی ندوی