ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟

ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟
أكتوبر 31, 2018
زخم سے خون مستقل رستا رہے
أكتوبر 31, 2018

ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟

سوال:زیدنامی ایک معمر اور موٹا تازہ آدمی ہے، نماز کے لئے جب وضو کرکے کھڑا ہوتا ہے تو ریح خارج ہوجاتی ہے پھر دوبارہ وضو کرتا، پھر یہی واقعہ پیش آتا ہے غرضیکہ ہوا رک نہیں پاتی اور وضو ٹھہر نہیں پاتا، اس لئے زید کو بڑی زحمت ومشقت لاحق ہے۔ دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ایسی صورت میں زید کیا کرے اور نماز کی ادائیگی نیز تلاوت وغیرہ کس طرح کرے کیا بغیر وضو کرلے تو درست ہے؟ یا کوئی اور شکل ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکور شخص چونکہ مسلسل ریح خارج ہونے کا مریض ہے لہٰذا وہ ایک باروضو کرلے، اور پھر اس سے ایک وقت کی نماز کے اندر اندر فرض اور سنن پڑھتا رہے، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نماز کا وقت ختم ہونے پر دوبارہ وضو کرنا ہوگا(۳) نیز قرآن کو چھوکر قرآن پاک کی تلاوت کرسکتا ہے، البتہ چونکہ معذور ہے، اس لئے امامت نہیں کرسکتا ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی