برہنہ غسل کے بعد وضو کا اعتبار

بلا وضو سجدۂ تلاوت سے متعلق ایک روایت
أكتوبر 31, 2018
غسل کے وضو سے نماز
أكتوبر 31, 2018

برہنہ غسل کے بعد وضو کا اعتبار

سوال: اگر کوئی شخص غسل خانہ میں برہنہ غسل کرکے وضو بھی کرلیے، چونکہ وضو کا کرنا سنت ہے تو مسلک حنفی میں وضو ہوجائے گا، حالانکہ اس کا یہ عمل کسی حد تک صحیح نہیں ہے۔

اسی طرح اگر کوئی شخص کسی بنداستنجا خانہ میں اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے اندر جائے اور داخل ہوکر کپڑے اتارے اور ضرورت پوری ہونے کے بعد وضو بھی کرلے پھر اندر ہی کپڑے پہن کر باہر آئے تو کیا مذکورہ صورت میں وضو ہوجائے گا نہیں؟ اور اگر کوئی مجبوراً ایسا کرلے تو اس کا کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ صورت میں وضو ہوجائے گا غسل خانہ میں ننگا ہونا خلاف اولیٰ ہے(۱)

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی