پختہ فرش پاک کرنے کا طریقہ

مسجد کا فرش کیسے پاک کیا جائے ؟
نوفمبر 1, 2018
ناپاک کپڑا خشک ہونے سے پاک ہوجائے گا ؟
نوفمبر 1, 2018

پختہ فرش پاک کرنے کا طریقہ

سوال:ایک سال سے زائد عمر کا بچہ پختہ مکان کے پختہ فرش پر پیشاب کردے تو عام زمین کی طرح خشک ہونے سے پاک ہوجائے گا یا پوچھا لگانے سے پاک ہوگا؟ یا پانی بہاناضروری ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

پختہ فرش جبکہ اس کے اندر رقیق مادہ کو جذب کرنے کی صلاحیت ہے عام زمین کی طرح خشک ہونے پر پاک ہوجائے گا اور اگر سیمنٹ کا پلاسٹر کیا ہوا چکنا فرش ہے جس میں جذب کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اس کا دھونا لازمی ہے:

قولہ :إلاحجراخشناً الخ‘ فی الخانیۃ مانصہ: الحجر اذا اصابتہ النجاسۃ إن کان حجرا یتشرب النجاسۃ کحجر الرحی یکون یبسہ طھارتہ وإن کان لایتشرب لایطہر الابالغسل …… فقلنا إذا کان خشنا فھو فی حکم الأرض لأنہ یتشرب النجاسۃ وان کان أملس فھو فی حکم غیرھا لانہ لایتشرب النجاسۃ (۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی