استنجاء کے بعد پاک ہونے میں شک ہو

استنجا کے لئے ڈھیلا استعمال کرنا
نوفمبر 1, 2018
بیت الخلاء کا رخ قبلہ کی طرف ہوجائے
نوفمبر 1, 2018

استنجاء کے بعد پاک ہونے میں شک ہو

سوال:جب بھی میں استنجاکرنے جاتا ہوں اور کبھی کبھی ایسے بھی استنجے کے بعد ایک دو قطرے پیشاب کے نکل جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے یہ لگتا ہے کہ میں ناپاک ہوگیا ہوں، اور ایسی حالت میں نماز نہیں پڑھتا ہوں، جب تک غسل نہ کرلوں، اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، کافی علاج کراچکا ہوں، ناپاکی کی حالت میں کہیں بیٹھتا ہوں تو لگتا ہے کہ وہ جگہ بھی ناپاک ہوگئی ہے اور پھر پاک ہونے پر وہاں نہیں بیٹھتا۔ اسی وجہ سے میں ہر وقت پاک نہیں رہ پاتا اور میری نمازیں چھوٹ جاتی ہیں کبھی کبھی تو دو تین بار نہانا پڑتا ہے، مگر پھر بھی نماز چھوٹ ہی جاتی ہے۔ لہٰذا آپ مجھے شرعی رہنمائی فرمائیں؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر ناپاکی نکلنے کا ظن غالب ہو تو دھولیں اور اگر شبہ ہوتوازار یاپائجامہ پرپانی کی کچھ چھینٹیں ماردیں، پھر نماز ادا کرتے رہیں، نہ غسل کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی اور الجھن میں پڑنے کی ضرورت ہے، حدیث سے صراحۃً یہی رہنمائی ملتی ہے(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی