مسجد کا فرش کیسے پاک کیا جائے ؟

مہترکے پوچھا لگانے سے فرش ناپاک ہوجائے گا ؟
نوفمبر 1, 2018
پختہ فرش پاک کرنے کا طریقہ
نوفمبر 1, 2018

مسجد کا فرش کیسے پاک کیا جائے ؟

سوال:۱-ایک مسلمان آدمی کو استنجاء کی حاجت ہوئی پیشاب کرتے وقت اسے پاخانہ بھی آگیا، اس استنجاء کے بعد پانی سے پاخانہ صاف کردیا۔

۲-مقتدی سے حالت نماز میں دست ہوگیا، فرش اور جانماز خراب ہوگئی، فرش اگر بھیگا ہے تو کیا فرش کو توڑکر دوسرا فرش بنایا جائے اور جانماز کو دھونے سے کام چل جائے گا یا اسے پھینک دیا جائے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-صورت مسؤلہ میں جب پاخانہ آگیا تو دھونے کے بعد پاک ہوجائے گا اور چونکہ یہ عمل اضطراری طور پر پایا گیا ہے اس لیے وہ قابل ملامت بھی نہیں ہے۔

۲- جائے نماز کو تین مرتبہ دھوکر نچوڑدیں وہ مصلیٰ پاک ہوجائے گا، نیز فرش پر تین بار پانی بہادینے سے فرش بھی پاک ہوجائے گا، توڑکر نیا فرش بنانے کی ضرورت نہیں ہے(۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی