مہترکے پوچھا لگانے سے فرش ناپاک ہوجائے گا ؟

اناج کو پاک کرنے کا طریقہ
نوفمبر 1, 2018
مسجد کا فرش کیسے پاک کیا جائے ؟
نوفمبر 1, 2018

مہترکے پوچھا لگانے سے فرش ناپاک ہوجائے گا ؟

سوال:ایک نرسنگ ہوم ایسا ہے جس میں صرف زچہ بچہ کا کام ہوتا ہے تو پھر اس کمرے میں جس میں زچہ بچہ میں سبھی قسم کے لوگ ملنے آتے ہیں اور ڈاکٹر کے علاوہ نرسیں بھی آتی جاتی رہتی ہیں اور صفائی پونچھا کرنے کے لئے مہتر بھی آتے ہیں اور پونچھا کا کپڑا ہوگا وہی جس سے پورے نرسنگ ہوم میں لگاتی ہیں، وہاں بھی اسی سے صفائی کرتے ہیں، تو دریافت طلب یہ ہے کہ مذکورہ کمرہ میں فرش پر نماز پڑھنی چاہئے یا نہیں اور کمرہ بھی اتنا چھوٹا ہے کہ کوئی جگہ ایسی نہیں ہے کہ جس جگہ لوگوں کے جوتے چپل نہ پڑے ہوں تو پھر اس طرح کے کمرے میں وہ عورتیں نماز پڑھ سکتی ہیں جو اس کے ساتھ میں ہیں یا وہ نماز میں قضا کرتی رہیں بعد میں گھر آکر پڑھیں؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں کوئی پاک کپڑا وغیرہ بچھاکر نماز کے اوقات میں نمازیں پڑھی جائیں ، قضا نہ کی جائے اگر کپڑا نہ ہو تو زمین کے خشک ہونے کے بعد اس پر نماز پڑھی جاسکتی ہے، یہ اسی صورت میں ہے جب کہ فرش کے نجس ہونے کا یقین ہو۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی