اناج کو پاک کرنے کا طریقہ

کیاماڑدینے سے کپڑانا پاک ہو جاتاہے؟
نوفمبر 1, 2018
مہترکے پوچھا لگانے سے فرش ناپاک ہوجائے گا ؟
نوفمبر 1, 2018

اناج کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال:اگر اناج (غلہ) میں کوئی جانور بلی وغیرہ پیشاب کردے تو اس کی پاکی کا کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر بلی نے گیہوں وغیرہ جیسے اناج میں پیشاب کردیا ہو تو جتنی مقدار میں پیشاب ہو اور وہ غلہ پھولا نہ ہو یعنی اس کے اندر پیشاب سرایت نہ کیا ہو تو اسے تین بار دھودینے سے پاکی حاصل ہوجائے گی۔

لیکن اگر چوہے یا اس جیسے چھوٹے جانور (جو گھروں میں رہتے ہیں) نے غلہ میں پیشاب کردیا تو یہ قابل عفو ہے:

أما بول الفارۃ فالضرورۃ فیہ غیر متحققۃ، الاعلیٰ تلک الروایۃ الظاہرۃ المارۃالتی ذکرھا الشارح أن علیھا الفتوی، لٰکن عبارۃ التاتارخانیۃ: بول الفارۃ وخرء ھا نجس وقیل بولھا معفوعنہ وعلیہ الفتویٰ(۱)

لیکن احتیاط اس میں ہے کہ پاکی حاصل کرلی جائے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی