موٹر سے پانی نکالنے پر کنویں کی پاکی کامسئلہ

خنزیر نجس العین کیوں ہے ؟
نوفمبر 1, 2018
ناپاک کنویں کی صفائی سے متعلق ایک مسئلہ
نوفمبر 1, 2018

موٹر سے پانی نکالنے پر کنویں کی پاکی کامسئلہ

سوال:مرید صاحب کہتے ہیں کنویں کی نجاست پاک کرنے کے لئے ڈول/ بالٹی سے پانی نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کنویں پر لگی الیکٹرک موٹر کو انگلی سے دبایئے اور نیت کرلیجئے کہ مقررہ ڈول پانی نجاست صاف کرنے کیلئے نکالنا ہے ڈول کا اندازہ لگاکر بند کردیجئے، نجاست صاف ہوگئی۔

اس سائنسی دور میں بہت آسان طریقہ سے اشارہ اشارہ میں کام بن جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ شکل میں اگر اتنی مقدار میں پانی نکالنے کا ظن غالب ہوجائے جتنا نکالنا واجب تھا تو جائز ہے، کوئی حرج نہیں۔ ڈول سے ہی نکالنا کچھ ضروری نہیں ہے بلکہ مقدار مقرر کا نکالنا ضروری ہے(۳)

تحریر:ناصر علی