ناپاک کنویں کی صفائی سے متعلق ایک مسئلہ

موٹر سے پانی نکالنے پر کنویں کی پاکی کامسئلہ
نوفمبر 1, 2018
بورنگ کے لئے گندہ پانی استعمال کرنا
نوفمبر 1, 2018

ناپاک کنویں کی صفائی سے متعلق ایک مسئلہ

سوال:کنوئیں سے بذریعہ موٹر پانی نکالا جاتا ہے، پانی میں بدبو محسوس ہوئی، ایسا محسوس ہوا کہ اس میں چوہا وغیرہ گرگیا ہے، کنواں اندھیرے میں ہے، اس لئے لوگوں کے بذریعہ ٹارچ دیکھنے پر کوئی چیز بلی کے چھوٹے سے بچے کے برابر نظر آئی، لیکن اندھیرے کی وجہ سے متعین نہ ہوپائی کہ یہ کون سی شیٔ ہے اور پھر اس کو نکالے بغیر اس میں بیلوچین (پاؤڈر) ڈال دی گئی، اس کے ڈالنے کے بعد وہ چیز اندر چلی گئی اور پھر ایک دو یوم پانی میں پاؤڈر کی بو آتی رہی، جب تقریباً دوہزار لیٹر پانی نکل گیا تو پانی سے ہرقسم کی بوزائل ہوگئی، لیکن یہ متحقق نہیں ہواکہ جو چیز اس میں نظر آئی تھی وہ پاؤڈر ڈالنے کی وجہ سے گل کر نکل گئی یا محض پھٹ کر نیچے بیٹھ گئی اور پاؤڈر کی طاقت سے اس کی بو ختم ہوگئی، نیز یہ کہ موٹر کے پائپ میں جالی لگی ہوئی ہے تو کیا مذکورہ بالا صورت سے کنوئیں کا پانی پاک ہوگیا؟ اگر ہاں تو ٹھیک اور اگر نہیں تو کیا جب سے اس میں کسی چیز کا نظر آنا معلوم ہوا ہے اور اس وقت سے اس پانی سے وضو کرکے جتنی نماز میں ادا کی گئی ہیں، ان سب کا اعادہ ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

گری ہوئی چیز پھول پھٹ گئی ہے تو پورے کنوئیں کا پانی ناپاک ہوگیا ہے، گری ہوئی چیز کو پہلے نکال دیں، اس کے بعد کنوئیں میں جتنا پانی ہو اس کو اندازے سے نکال دیں(۱) اس کی ایک شکل یہ ہے کہ جتنا گہرا پانی ہو اسی کے بقدر کنوئیں سے قریب یا دور گڈھا کھودلیا جائے اور کنوئیں کا پانی موٹر یا پمپنگ سیٹ مشین کے ذریعہ نکال کر گڈھے میں ڈال دیں جب گڈھا بھرجائے تو پورا پانی نکلنا سمجھا جائے گا(۲) اس طرح کنواں پاک ہوجائے گا اور تین دن ورات کی نمازیں قضا کرنی ہوں گی(۳)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی