گھڑی پہن کر نماز پڑھنا

امام محراب کے اندر کھڑا ہو
نوفمبر 4, 2018
لوہے تانبے کے زیورات پہن کر نماز
نوفمبر 4, 2018

گھڑی پہن کر نماز پڑھنا

سوال:۱-گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

۲-جمعہ کی نماز میں اور عیدین کی نماز میں دعاء سرّاً کرنا چاہئے یا جہراً؟

۳-اگر امام نے دعائے سرّی یا جہری میں ’ان اﷲ وملٰئکتہ یصلون علی النبی‘ کہا تو یہ صحیح ہے یا بدعت؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-چمڑے کاپٹہ ہو یا اسٹیل کا ہو، دونوں جائز ہیں، نماز پڑھ سکتے ہیں۔

۲-دعا سرّاً جہراً دونوں جائز ہے، بہتر سرّاً ہے۔

۳-دعا میں لازماً یہ طریقہ اختیار کرنا بدعت ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی