نماز میں ادھر ادھر دیکھنا

نماز میں ادھر ادھر دیکھنا
نوفمبر 4, 2018
سجدہ میں امام سے پہلے مقتدی سراٹھالے؟
نوفمبر 4, 2018

نماز میں ادھر ادھر دیکھنا

سوال:اگرکسی نے نماز میں بھول سے اوپر چھت کی طرف دیکھ لیا یا دائیں بائیں جھانک لیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

نماز کی حالت میں ادھر ادھر دیکھنے کی صورت میں اگر چہرے کا کچھ حصہ بھی سمت قبلہ سے پھر جائے تو یہ مکروہ ہے، اسی طرح اوپر کی جانب بھی نگاہ اٹھانا مکروہ ہے ، لیکن اگر کوئی شخص حالت نماز میں گوشۂ چشم سے دائیں بائیں دیکھتا ہے تو یہ مکروہ نہیں ہے:

(۱) سنن الترمذی، باب ما ذکر فی الالتفات فی الصلاۃ،حدیث نمبر:۵۸۶

(۲)الہدایہ مع فتح القدیر، ج۱،ص:۴۲۱

ویکرہ أن یلتفت یمنۃ أو یسرۃ بأن یحول بعض وجھہ عن القبلۃ فأما أن ینظر بمؤق عینیہ ولا یحول وجھہ فلا بأس بہ کذا فی فتاویٰ قاضی خان، ویکرہ أن یرفع بصرہ الیٰ السماء کذا فی التبیین(۱)

البتہ بھول کی صورت میں کراہت بھی نہیں ہے۔

تحریر: ظفرعالم ندوی                   تصویب:ناصرعلی ندوی