ٹوپی کے بغیر نمازپڑھنا

سجدہ کی حالت میں پیر زمین سے اٹھ جائے
نوفمبر 4, 2018
ٹوپی کے بغیر نمازپڑھنا
نوفمبر 4, 2018

ٹوپی کے بغیر نمازپڑھنا

سوال:۱-متواتر کوئی شخص بغیر ٹوپی کے نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

۲-زید گھر سے نماز کے لئے مسجد کو آئے اب کسی وجہ سے اس کے پاس ٹوپی نہیں ہے تو اب وہ مسجد میں رکھی ہوئی کھجور یا پلاسٹک کی بنی ہوئی ٹوپی لگاکر نماز پڑھے یا بغیر لگائے؟

۳-عصر حاضر میں جو مروجہ ٹوپیاں مسجدوں میں رکھی رہتی ہیں لوگ اس بناپر کہ مسجد میں ٹوپی مل جائے گی، گھر سے ٹوپی نہیں لاتے ہیں اور اس کو لگاکر نماز پڑھتے ہیں تو ان کا یہ فعل کیساہے اور مسجدوں میں مذکورٹوپیوں کے رکھنے کا کیا حکم ہے؟

(۱)وأما افتراض وضع القدم فان السجود مع رفعھما بالتلاعب أشبہ فیہ بالتعظیم والإجلال ویکفیہ وضع إصبع واحدۃ وفی الوجیز: وضع القدمین فرض فإن وضع أحدھما دون الآخر جاز ویکرہ۔ فتح القدیر، ج۱، ص:۳۱۱

ھــوالــمـصــوب:

۱-بغیر ٹوپی کے نماز اد اہوجائے گی، خواہ مستقل طور پر ٹوپی نہ پہنتا ہو، البتہ یہ خلاف ادب ہے(۱)

۲-مسجد میں رکھی ٹوپی لگاکر نماز پڑھے، مسجد کی ٹوپیاں اسی لئے رکھی جاتی ہیں۔

۳-اس عمل میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے اور نہ مسجد میں ٹوپیاں رکھنے میں کوئی حرج ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی