ٹوپی کے بغیر نمازپڑھنا

ٹوپی کے بغیر نمازپڑھنا
نوفمبر 4, 2018
سجدہ کی حالت میں پیر زمین سے اٹھ جائے
نوفمبر 4, 2018

ٹوپی کے بغیر نمازپڑھنا

سوال:۱-ٹوپی لگاکر نماز پڑھنا آداب نماز میں شامل ہے، یا بغیر ٹوپی نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیا حکم ہے؟

۲-اگر ٹوپی بوقت سجدہ گرجائے تو اس حالت میں اٹھاکر لگالینا بہتر ہے یا بغیر ٹوپی لگائے نماز پوری کرلی جائے ؟

۳-ہاف آستین شرٹ پہن کر نماز پڑھنا جبکہ کہنیاں کھلی ہیں درست ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-ننگے سرنماز پڑھنا مکروہ ہے(۲)

۲-ایک ہاتھ استعمال کرکے ٹوپی اٹھالے، باربار گرنے پر چھوڑدے۔

۳-مکروہ ہے(۳)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی

نوٹ:البتہ عامی شخص جو اس طرح کا کپڑا استعمال کرتا ہو اس کے لیے کراہت نہ ہوگی