نماز میں آنکھ بند کرلینا

قبروں کے سامنے نماز
نوفمبر 4, 2018
اندھیرے میں نمازپڑھنا
نوفمبر 4, 2018

نماز میں آنکھ بند کرلینا

سوال:۱-نماز میں ذہن کو ایک مرکز پر قائم کرنے کے لئے آنکھیں بند کرلی یا موندلی جائیں، قیام اور قعدہ میں نماز درست ہو گی؟

۲-جماعت کھڑی ہوگئی، پچھلی صف میں ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے اس کے آگے کی صف کو پُر کرلینا نمازی کے پیچھے سے دوسرا نمازی آگے آکر (نمازی کے آگے سے گزرکر) صف مکمل کرلینا درست ہے؟ اس حالت میں نمازی کے آگے گزرنا تو گناہ نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-بلاعذر حالت نماز میں آنکھ بند کرلینا خلاف ادب ہے اور دھیان مرکوز رکھنے کی غرض سے کبھی کبھی بند کرلینے میں کوئی حرج نہیں ہے(۲)

۲-صف بندی کی وجہ سے آگے جانا ہو تو یہ نمازی کے آگے سے گزرنالازم نہیں آتا، اس لئے ممنوع نہیں، لیکن اگر نمازی کے سامنے سے گزرکر صف بندی کررہا ہے اس طرح آگے سے گزرنا ممنوع ہے، لیکن یہ بھی اس وقت ہے، جب چھوٹی مسجد ہو، اگر مسجد بڑی ہے تو مکروہ نہیں ہوگا (۳)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی