اندھیرے میں نمازپڑھنا

نماز میں آنکھ بند کرلینا
نوفمبر 4, 2018
امام محراب کے اندر کھڑا ہو
نوفمبر 4, 2018

اندھیرے میں نمازپڑھنا

سوال:۱-کیا آنکھ بند کرکے نماز پڑھ سکتا ہوں؟

۲-کیا دعا آنکھ بند کرکے مانگی جاسکتی ہے؟

۳-کمرہ میں روشنی جلاکر نماز پڑھنی ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲-آنکھ بند کرکے نماز پڑھنا کراہت سے خالی نہیں، البتہ اگر کبھی کمال خشوع کے لئے بند کرلے تو جائز ہے(۱)رسول ﷲ ﷺ اور آپ کے صحابہؓ آنکھ بند کرکے نمازیں نہیں پڑھاکرتے تھے، بہت سی احادیث اس پر دلالت کرتی ہیں ،دعا میں بند کرنا جائز ہے۔

۳-اندھیرے میں نماز پڑھی جاسکتی ہے لیکن روشنی میں اولیٰ ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی