مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا
نوفمبر 4, 2018
مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا
نوفمبر 4, 2018

مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

سوال:۱-مسجد کی چھت پر بلاعذر نماز پڑھی جاسکتی یا نہیں؟

۲-اگر کوئی عذر ہو مثلاً گرمی شدید ہوتو صحن مسجد یا چھت پر نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

۳-صرف گرمی کے عذر سے چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-ضرورۃً مسجد کی چھت پر نماز پڑھی جاسکتی ہے،نچلے حصہ میں نماز نہ پڑھ کر اوپری حصہ میں نماز پڑھنا بھی ضرورتاًدرست ہے۔

(۱) الصعود علی سطح کل مسجد مکروہ لھذا إذا اشتد الحر یکرہ أن یصلوا بالجماعۃ فوقہ إلا إذا أضاق المسجد فحینئذ لایکرہ الصعود علی سطحہ للضرورۃ کذا فی الغرائب۔الفتاویٰ الہندیہ، ج۵،ص:۳۲۲

۲-ضرورۃً صحن مسجد اور اوپری چھت پر نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں۔

۴- گرمی کی وجہ سے چھت پر نماز پڑھ سکتے ہیں(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی