امام محراب کے اندر کھڑا ہو

اندھیرے میں نمازپڑھنا
نوفمبر 4, 2018
امام محراب کے اندر کھڑا ہو
نوفمبر 4, 2018

امام محراب کے اندر کھڑا ہو

سوال:۱-امام اگر مکمل طور پر محراب کے اندر کھڑا ہوتا ہے تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟ اگر نہیں تو کم از کم کس قدر امام کا جسم محراب کے باہر ہونا ضروری ہے؟

۲-امام کا بحالت امامت ہرحال (قیام ، سجدہ، قعدہ) میں محراب کے باہر ہونا ضروری ہے یا قیام کی حالت کا اعتبا رکیا جائے گا، بقیہ حالتوں کا نہیں؟

۳-فرض نماز میں کیا امام کو لقمہ دینے سے لقمہ دینے والے کی یا امام کی (لقمہ لینے کی صورت میں) یا دونوں کی نماز فاسد ہوجائے گی؟

(۱) وتغمی عینیہ للنھی إلالکمال الخشوع۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۴۱۳

قولہ ’’إلالکمال الخشوع‘‘ بأن فات فوت الخشوع بسبب رؤیۃ ما یفرق الخاطر فلا یکرہ بل قال بعض العلماء انہ الأولیٰ ولیس ببعید۔ ردالمحتار،ج۲،ص:۴۱۴

ھــوالــمـصــوب:

۱-جوبالکل بند محراب ہوتی ہے کہ امام کا حال مخفی ہوجاتا ہے وہ مکروہ ہے۔ ہمارے یہاں جو کھلی محراب ہوتی ہے کہ اس میں امام کا حال مخفی نہیں رہتا اس میں مکروہ نہیں ہے(۱)

۲-اوپر کی تفصیل ذکر ہے۔

۳-کسی کی نماز فاسدنہ ہوگی(۲) (صحیح قول کی بنا پر)

تحریر: محمد ظہور ندو ی