امام محراب کے اندر کھڑا ہو

امام محراب کے اندر کھڑا ہو
نوفمبر 4, 2018
امام محراب کے اندر کھڑا ہو
نوفمبر 4, 2018

امام محراب کے اندر کھڑا ہو

سوال:مصلی مقتدیوں کے صف سے ملاہوا ہے تو کیا امام پورا پاؤں مصلی پر رکھے اورمحراب سے نکلاہوا ہو مگر اس صورت میں پیچھے نمازی کی ٹوپی گرجاتی ہے تو کبھی سرامام سے ٹکراجاتا ہے، اگر امام کا پیر دوتین انچ جانماز پہ بقیہ مصلی پر رہے تو کیسا ہے۔ مزید یہ کہ کیا محراب کے اندر ہوجانا مکروہ تحریمی ہے؟

(۱) قولہ ’فی الطاق‘ أی المحراب وفیہ طریقان: کونہ یصیر ممتازاً عنہ وکی لایشتبہ علی من عن یمینہ ویسارہ وحالہ حتی إذا کان بجنبتی الطاق عمودان ورائھما فرجتان یطلع منھا أھل الجھتین علی حالہ لایکرہ۔ فتح القدیر،ج۱،ص:۴۲۵

(۲) بخلاف فتحہ علی إمامہ فإنہ لایفسد مطلقاً لفاتح وآخذ لکل حال۔درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۸۱

(۳) وقیام الإمام فی المحراب لا سجودہ فیہ وقدماہ خارجہ لأن العبرۃ للقدم مطلقاً۔درمختار مع الرد،ج۲،ص:۴۱۴

ھــوالــمـصــوب:

اب محراب کھلی ہوتی ہے، جس میں امام کی حالت مخفی نہیں رہتی ہے، اس لئے امام کا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ نہیں ہے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی