شیرخوار بچہ نماز کے دوران ماں کا دودھ پی لے

نماز میں کھنکارنا
نوفمبر 4, 2018
سجدہ کی حالت میں امام کا انتقال ہوجائے
نوفمبر 4, 2018

شیرخوار بچہ نماز کے دوران ماں کا دودھ پی لے

سوال:۱-زید ابھی شیرخوارگی کے زمانہ میں ہے ، اس کی والدہ ہندہ نماز پڑھ رہی ہے، زید نے نماز کے دوران آکر اپنی والدہ ہندہ کا دودھ پی لیا۔ آیا ہندہ کی نماز میں کوئی خلل واقع ہوا یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگرعورت دودھ پلائے گی تو نماز فاسد ہوجائے گی، مذکورہ صورت میں بچہ نے خود پی لیا جس میں عورت کے قصد وعمل کا دخل نہیں ہے، اس لئے نماز پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

اگر دودھ نکل آیا ہے تو نماز فاسد ہوجائے گی ، لیکن اگر ایک یا دوبار منھ لگایا ہے اور دودھ نہیں نکلا ہے تو نماز فاسد نہیں ہوگی،اس سے زیادہ منھ لگانے میں نماز فاسد ہوجائے گی:

ومن الفروع المؤسسۃ: لوأرضعت ابنھا أو رضعھا ھو فنزل لبنھا فسدت، ولومصّ مصّۃ أو مصّتین ولم تنزل لم تفسد وبثلاث تفسد وإن لم تنزل(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی