کیاغیرمسلموں کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟

زکوۃ کی رقم سے غیرمسلموں کاعلاج
ديسمبر 5, 2022
غیرمسلموں کی تالیف قلب کے لئے زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 5, 2022

کیاغیرمسلموں کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟

سوال:ایک مولانا صاحب  نے جمعہ کے دن زکوۃ کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مال زکوۃ اور صدقۂ فطر کا پیسہ کافر کو نہیں دیا جائے گا، صرف غریب مسلمان، بیوہ عورت، یتیم ومسکین کو دینا چاہئے، نیز ایسے دینی مدارس جہاں غریب طلباء کے قیام وطعام کا بندوبست ہو، وہاں دیا جائے گا، چند افراد کا کہنا ہے کہ ہندوئوں کو زکوۃ کا پیسہ دینا چاہئے کیوں کہ قرآن میں مؤلفۃ القلوب سے مراد کافر ہی ہیں؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میںمولوی صاحب کاکہنا درست ہے،جمہورفقہاء کے نزدیک مولفہ قلوب میں غیرمسلم شامل نہیں ہیں۔(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی