چھت بنوانے کے لئے زکوۃ مانگناکیساہے؟

زکوۃ میںنقدکے بجائے کپڑے دینا
ديسمبر 19, 2022
تعلیمی ورفاہی کاموں کے لئے زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 19, 2022

چھت بنوانے کے لئے زکوۃ مانگناکیساہے؟

سوال:۱- رمضان شریف میں زکوٰۃ کا پیسہ دیا جاتا ہے،اس کا کھانا اور کپڑا دیتے ہیں، لیکن لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گھر ٹوٹا ہوا ہے،پیسہ دے دو چھت بنوانے کیلئے۔ کیا یہ جائز ہے؟

۲-مدرسوں میں جو کھانا بنتا ہے،کیازکوٰۃ کے پیسوں سے کھانا بنانے کے برتن دے سکتے ہیں؟ اوراس پیسہ سے مدرسہ میں کمرہ بنواسکتے ہیں؟

۳-سگی بھانجی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔اس کاشوہر کام نہیں کرتا ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔

۴-خالہ زاد بہن اور چچا زاد بہن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟

ھــوالمصــوب:

۱-اگر غریب مستحق آدمی کا گھر ٹوٹا ہے تواس کی چھت زکوٰۃ سے بنواسکتے ہیں۔ (۱)

۲-مدرسہ میں زکوٰۃ کی رقم سے نہ کھانے کے برتن دے سکتے ہیں اور نہ ہی کمرہ بنواسکتے ہیں،(۲) ایسا کرناجائزنہیں ہے۔

۳،۴- سگی بھانجی، خالہ زاد ،چچازاد بہن کوزکوٰۃ دے سکتے ہیں۔(۳)

تحریر:محمد ظہور ندوی