غیرمسلموں کی تالیف قلب کے لئے زکوۃ کااستعمال

کیاغیرمسلموں کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟
ديسمبر 5, 2022
کیا عیسائی کوزکوۃدے سکتے ہیں؟
ديسمبر 5, 2022

غیرمسلموں کی تالیف قلب کے لئے زکوۃ کااستعمال

سوال:ایک ادارہ ان غیرمسلم بھائیوں اور نومسلم افراد پر خرچ اور ان کی حقیقی ضروریات پوری کرنے کے لئے تالیف کی مد میں عوام سے رقوم وصول کرتا ہے، جس میں عشر وزکوۃ کی رقمیں بھی ملتی ہیں اور غیرزکوۃ وعشر کی بھی، کسی ادارہ کا یہ کام کرنا اور اس کے مصارف اس طرح پورے کرنا آیا درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو کیا اس طرح حاصل کردہ رقمیں صرف ان غیرمسلموں پر صرف کی جاسکتی ہیں جن کے دلوں میں دین اسلام کے لئے نرم گوشے پیدا ہوگئے ہیں، یا ان نومسلموں پر بھی جو ابھی تعاون وامداد کے محتاج ہیں؟

ھــوالمصــوب:

زکوۃ اور عشر نومسلم حضرات پر محتاج ہونے کی بناء پر صرف کرسکتے ہیں، غیرمسلم پر نہیں صرف کرسکتے ہیں(۱)، غیرمسلموں پر عطیہ کی رقم صرف کرسکتے ہیں۔

تحریر:محمد ظہورندوی