زکوۃ کی رقم سے غیرمسلموں کاعلاج

زکوۃ کی رقم سے غیرمسلموں کو دوا دلانا
ديسمبر 5, 2022
کیاغیرمسلموں کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟
ديسمبر 5, 2022

زکوۃ کی رقم سے غیرمسلموں کاعلاج

سوال:بیت المال میں مختلف مدوں کی رقمیں خیراتی کاموں کے لئے عوام الناس سے جمع ہوتی ہیں، اس کے مختلف مصارف میں سے ایک مصرف پرائیویٹ ڈاکٹروں سے غرباء کاعلاج کرنا ہے،کیا زکوۃسے غیر مسلم مریضوں کا علاج کیاجاسکتاہے؟یاصرف عطیات سے ہی غیرمسلم مریضوں کا علاج کرایاجاسکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

جو صدقات واجبہ کی رقم ہو وہ صرف مسلمانوں پر علاج کے سلسلہ میں خرچ کی جاسکتی ہے(۳)، جو غیرواجبہ رقوم حاصل ہوں ان سے غیرمسلم کا علاج کیا جاسکتا ہے۔(۴)

تحریر: محمدظہورندوی