کیاغریب زکوۃ لینے کے بعدوہ رقم مدرسہ کودے سکتاہے؟

مدرسہ کی تعمیر میں زکوۃ کی رقم دینے سے زکوۃ اداہوگی یانہیں؟
ديسمبر 12, 2022
زکوۃ سے مکتب کاکمرہ تعمیر کرنا
ديسمبر 12, 2022

کیاغریب زکوۃ لینے کے بعدوہ رقم مدرسہ کودے سکتاہے؟

سوال:مستحق زکوٰۃ کوزکوۃ دے دی گئی،اس نے مال کو اپنی ضرورت میں خرچ کرنے کے بعد اس بچے ہوئے مال میں سے مدرسہ کی ضرورت میں دے دیا یعنی تعمیر وغیرہ میں۔ کیا مدرسہ میں لگ سکتا ہے؟ ایسامشورہ اسے کسی نے دیا تھا کہ اگر تم چاہو تو ایسا کرلو۔

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میں محتاج کو زکوٰۃ دے دی گئی توزکوٰۃ کی ادائیگی ہوگئی۔ محتاج خواہ اپنی ضرورت پر خرچ کرے یا اس کو مدرسہ میں چندہ دے ،ہر طرح کا اس کو حق حاصل ہے کیوں کہ اب اس کا اپنا مال ہے۔(۲)

تحریر: ناصر علی