کاروبارکے لئے زکوۃ کی رقم دینا

کیاغیرمستطیع طلبہ صدقہ کابکراکھاسکتے ہیں؟
ديسمبر 15, 2022
زکوۃ کی رقم ایک سال میں ختم کرناضروری ہے؟
ديسمبر 15, 2022

کاروبارکے لئے زکوۃ کی رقم دینا

سوال:۱-زکوۃ کی رقم سے نادار بچوں کی تعلیم ودیگر اخراجات کی کفالت ہوسکتی ہے یا نہیں؟

۲-زکوۃ کی رقم نادار بچوں کی دینی ودنیاوی تعلیم پر خرچ ہوسکتی ہے یا نہیں؟

۳-زکوۃ کی رقم کو کسی تعلیم گاہ کی تعمیر(جس میں انگریزی، سائنس اور دینی تعلیم دی جائے) پرصرف کیاجاسکتاہے یا نہیں؟

۴-زکوۃ کی رقم کسی غریب کوکاروبار کرنے کے لئے دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱،۲-ہوسکتی ہے۔(۲)

۳-نہیں۔(۱)

۴-دی جاسکتی ہے لیکن نصاب زکوۃ سے کم ہو توبہتر ہے۔(۲)

تحریر: محمدظہورندوی