زکوۃ کی رقم ایک سال میں ختم کرناضروری ہے؟

کاروبارکے لئے زکوۃ کی رقم دینا
ديسمبر 15, 2022
زکوۃ کی رقم سے حاجیوں کے لئے جہازکی خریداری
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ کی رقم ایک سال میں ختم کرناضروری ہے؟

سوال:بیت المال نظام آباد ایک فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ ۲۸؍سال سے غریب ونادار اور غیرسید لڑکیوں کی شادیوں میں امداد کرتا ہے اور اس کے تحت خواتین کاایک سلائی سنٹر بھی چلتا ہے، ادارہ کو زکوۃ،صدقات اور عطیات کے علاوہ چرم قربانی کی رقم بھی وصول ہوتی ہے۔ گزشتہ سالوں سے یہ ہورہا ہے کہ سال کے ختم پر ادارہ میں کچھ رقم بچی رہتی ہے، آپ اپنے شعبۂ افتاء سے ہمیں برائے مہربانی یہ فتویٰ بھجوائیں کیا ادارہ میں جو بھی رقم ہر سال ختم پر بچی رہتی ہے وہ صحیح ہے یا پھر اس کو سال ختم پر پوری امداد کردینا چاہئے اور کچھ رقم باقی نہیں رکھنا چاہئے؟

ھــوالـمـصـــوب:

رقم کے بچ جانے میں کوئی حرج نہیں، سال کے اختتام پر پوری رقم صرف کردیناضروری نہیں(۳)، تاہم بہتر یہی ہے کہ سال بہ سال مستحقین کو وصول شدہ رقم پہنچادی جائے تاکہ حساب بھی صاف رہے اور مستحقین کو بھی راحت مل سکے۔ ہمارے ملک میں مستحقین مسلمانوں کی کمی بھی نہیں ہے، اس لئے بچنے کی شکل گاہے گاہے ہی کسی وجہ سے ہوسکتی ہے ورنہ نہیں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی