پرائمری اسکول میں زکوۃ کی رقم صرف کرنا

اسکول کے مصرف میں زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 15, 2022
زکوۃ کا مال مدرسہ نما اسکول میں حیلہ کرکے دینا
ديسمبر 15, 2022

پرائمری اسکول میں زکوۃ کی رقم صرف کرنا

سوال:ہمارے یہاں مکتب چلتا تھا اور مکتب کو صدقہ، زکوۃ اور امداد کی رقم سے بنایا گیا ہے لیکن اب اس کو پرائمری اسکول میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اسی میں دینی تعلیم کو بھی رکھا گیاہے،تو کیا ایسی حالت میں ہم پرائمری اسکول کے لئے صدقہ، زکوۃ اور امداد کی رقم کو استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کوئی راستہ نکالیں جس سے درج ذیل رقم یہاں پر استعمال ہوسکے۔

ھــوالمصــوب:

صدقہ اور زکوۃ کی رقم سے مدرسہ اوراسکول قائم کرنا درست نہیں ہے،البتہ مدرسہ میں تعلیمی فیس مقررکردی جائے اورغریب بچوں کی فیس زکوۃ کی رقم سے ان کے سرپرستوں کے علم میں لاکرصرف کی جاسکتی ہے۔

تحریر:محمد ظہورندوی