اسکول کے مصرف میں زکوۃ کااستعمال

مدرسہ کے زیرانتظام چلنے والے اسکول میں زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 15, 2022
پرائمری اسکول میں زکوۃ کی رقم صرف کرنا
ديسمبر 15, 2022

اسکول کے مصرف میں زکوۃ کااستعمال

سوال:انجمن کے زیرانتظام چاراسکول چل رہے ہیں، یہ سارے اسکول نان کمرشیل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ایک بیت المال بھی ہے، جس میں زکوۃ کی وصولیابی اور تقسیم کا نظم ہے، زکوۃ کے فنڈ میں کافی آمدنی ہے، اسکول کے مصارف دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔ اس صورت حال سے نپٹنے کے لئے کیا مدزکوۃ کے فنڈ کی بچی رقم اسکولوںکی ترقی پر صرف کرسکتے ہیں؟جیسے تعمیر، توسیع،مرمت، فیس طلباء، کتابیں، کپڑے،اساتذہ کی تنخواہیں،اورچرم قربانی کی رقم اس طرح صرف کرسکتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ وچرم قربانی کی رقم تعمیر، توسیع ومرمت اوراساتذہ کی تنخواہ میں نہیں صرف کرسکتے ہیں، اس مد سے غریب ونادار طلباء کو کتابیں ،کاپیاں وغیرہ دی جاسکتی ہیں، نادار طلباء کو وظائف دئے جاسکتے ہیں۔

تحریر:محمدظہور ندوی