مدرسہ میں بورنگ کرانے کے لئے زکوۃ کی رقم دینا

کیامکاتب کے بچوں کی فیس دوسرے لوگ زکوۃ کے مدسے ادا کرسکتے ہیں؟
ديسمبر 14, 2022
زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی ضروریات کی تکمیل
ديسمبر 14, 2022

مدرسہ میں بورنگ کرانے کے لئے زکوۃ کی رقم دینا

سوال:زید نے مدرسہ میں بورنگ کرائی تاکہ ہاسٹل کے بچوں کو سہولت ہو، اس میں کن کن مد کا پیسہ لگ سکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مذکورہ کام میں زکوۃ کی رقم صرف نہیں کی جاسکتی ہے، عطیہ کی رقم صرف کی جائے۔ (۱)

تحریر: محمدظہورندوی

زکوۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ

سوال:ایک مکتب ہے، جس میں نادار وغیرنادار دونوں بچے پڑھتے ہیں، قیام وطعام کا نظم نہیں ہے، ایسے مدرسہ میں مدرسہ کی عمارت وچہاردیواری میں زکوۃ، فطرہ، چرم قربانی کی رقم لگاسکتے ہیں یا ان پیسوں سے غریب بچوں کا کوئی اور مصرف ہوسکتاہے؟استاد یا ملازم کو اس سے تنخواہ دی جاسکتی ہے یا نہیں؟اور صحیح مصرف کیا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مذکورہ مدات کی رقوم کو استاد یا کسی ملازم کی تنخواہ اور تعمیراتی کاموں میں صرف کرنا درست نہ ہوگا، ان مدات سے نادار طالب علم کی ایسی ضرورت کو پورا کیا جائے جس میں ان کو مالکانہ حیثیت حاصل ہوسکے۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی