لڑکی کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟

شوہر اورلڑکوں کوزکوۃ دینا
ديسمبر 5, 2022
سوال مثل بالا
ديسمبر 5, 2022

لڑکی کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟

سوال:(الف)زید کی وہ لڑکی جس کی وہ شادی کرچکا ہے۔زید کاداماد جو محنت کرنے کے باوجود خرچہ پورا نہیں کرپارہا ہے تو اس حالت میں زید اپنی لڑکی کو زکوٰۃ دے سکتا ہے یا نہیں؟ یالڑکی کا چچا اس کو زکوٰۃ دے سکتا ہے یا نہیں؟

(ب) وہ کون کون لوگ ہیں جن کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے؟

ھــوالـمـصـــوب:

الف: زید اپنی لڑکی کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا ہے،لیکن داماد اگرصاحب نصاب نہیں ہے تواس کوزکوۃ دے سکتاہے، لڑکی کاچچا اس کو دے سکتا ہے۔(۱)

ب: جن کو زکوٰۃ دینا جائز ہے۱۔فقیر۲۔ مسکین۳۔مسافر۔۴مقروض۵۔مجاہد۶۔زکوٰۃ وصول کرنے والا۔(۲)

تحریر:محمد ظہور ندوی