شوہر اورلڑکوں کوزکوۃ دینا

زکوۃ کی رقم بھائی کودے سکتے ہیں؟
ديسمبر 5, 2022
لڑکی کوزکوۃ دے سکتے ہیں؟
ديسمبر 5, 2022

شوہر اورلڑکوں کوزکوۃ دینا

سوال:کیا بیوی اپنے شوہر ولڑکے کو زکوۃ یا صدقات دے سکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

بیوی کا اپنے بچوں اور شوہر کو زکوۃ دینا درست نہیں ہے اور اس سے زکوۃ ادا نہ ہوگی۔ ہدایہ میں ہے:

ولایدفع المزکی زکوتہ إلی أبیہ وجدہ وإن علا ولاإلیٰ ولدہ وولد ولدہ وإن سفل لأن منافع الأملاک بینہم متصلہ فلایتحقق التملیک علی الکمال۔(۲)

الملک وھوالرکن۔(۱)

ہدایہ میں ہے:

ولاتدفع المرأۃإلی زوجھا عندأبی حنیفۃؒ۔(۲)

جہاںتک حضرت زینب والی روایت کا تعلق ہے تو احناف نے اس کو صدقہ نافلہ پر محمول کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نفلی صدقہ شوہر کودیا جاسکتا ہے۔ احکام القرآن للجصاص میں وضاحت ہے:

قیل لہ کانت صدقۃ تطوع أوألفاظ الحدیث تدل علیہ… وھذا یدل علی أنھا کانت صدقۃ تطوع۔(۳)

ہدایہ نے بھی یہی وضاحت کی ہے:

قلنا: ھو محمول علی النافلۃ۔(۴)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی