فی سبیل اللہ اورمولفۃقلوب کامطلب

زکوۃ کی رقم کہاں خرچ کریں؟
نوفمبر 30, 2022
فی سبیل اللہ اورمؤلفۃ قلوب سے متعلق چند سوالات
نوفمبر 30, 2022

فی سبیل اللہ اورمولفۃقلوب کامطلب

سوال:۱-زکوۃ کی مد ’فی سبیل اللہ‘ کے تحت غلبۂ اسلام کی جدوجہد اور نظام اسلامی کے نفاذ کی تحریک پر اخراجات شرعی طور پر جائز ہیں؟

۲-زکوۃ کی مد ’مؤلفۃ القلوب‘ کے تحت اسلام اور اسلامی مفادات کے لئے اسلام کے تئیں نرم گوشہ رکھنے والے افراد، جماعتوں اور تحریکوں کی مالی معاونت کی جاسکتی ہے،نیز مسلم لیڈران وعلماء جو غریب نہ ہوں ان کی منافقت اور ان کے شروفتنہ سے بچنے اور ان کی تالیف قلب کے لئے زکوۃ دی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-زکوۃ کامال مذکورہ بالاکام پرفی سبیل اللہ کے تحت خرچ کرنا درست نہیں ہے۔ (۱)

۲-جمہورفقہاء کے نزدیک مولفہ قلوب میں غیرمسلم شامل نہیں ہیں،لہذاغیرمسلموں کوزکوۃ کی مدسے رقم نہیں دی جاسکتی ہے۔(۲)

تحریر:محمد ظہورندوی