فاسق شخص کوزکوٰۃدینا

مرتدین کوزکوۃ دینا
ديسمبر 5, 2022
سیدکوزکوۃدیناکیساہے؟
ديسمبر 5, 2022

فاسق شخص کوزکوٰۃدینا

سوال:کیااس شخص کو زکوٰۃ دینا درست ہے جس شخص کی برائیوں سے وہ پوری طرح واقف ہو یا وہ رشتہ داری میں ہو حالانکہ حقیقت کے اعتبار سے اس کا دل گوارہ نہیں کررہا ہے کہ برے شخص کو زکوٰۃ دے لیکن رشتہ داری کا لحاظ رکھتے ہوئے وہ اس کو زکوٰۃ دے رہا ہے تو کیا یہ درست ہے یا اس میں کچھ کراہت ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اس صورت میںزکوٰۃ کی ادائیگی ہوجائے گی، لیکن بہتر یہ ہے کہ دیندارشخص کوزکوۃ دے(۱)، بہر حال اگر برائی کرنے والا مستحق زکوٰۃ ہے تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔

تحریر:مسعود حسن حسنی      تصویب:ناصر علی

نوٹ:زکوۃ دینے میں اس بات کاخیال رکھنابہتر ہے کہ جس شخص کوزکوۃ دی جارہی ہووہ مستحق زکوۃ رشتہ دارہویازیادہ ضرورت مندشخص ہو۔