سیدکوزکوۃدیناکیساہے؟

فاسق شخص کوزکوٰۃدینا
ديسمبر 5, 2022
سوال مثل بالا
ديسمبر 5, 2022

سیدکوزکوۃدیناکیساہے؟

سوال:۱-زید سید ہے، وہ دینی ادارہ میں غیرمستطیع اس نیت سے پڑھتا ہے کہ قدرت ہونے پر فوراً ادا کردیں گے،کیا یہ درست ہے؟

۲-زید سید ہے، زکوۃ کی رقم دینی علوم کے حصول کیلئے استعمال کرسکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-مدارس کے ذمہ داروں کوچاہیے کہ ان طلبہ کے لئے جوضرورت مندہیں اورسادات میں سے ہوں،ان کی کفالت صدقات نافلہ وغیرہ کی مدسے کریں(۱)،زکوۃ کی رقم ان پرصرف نہ کریں، سیدپر جتنی رقم زکوۃ کی مدسے خرچ کی گئی ہے مفتی بہ قول کے مطابق اتنی مقدارزکوۃ کی ادانہیں ہوئی، سید طالب علم نے اگرذمہ داران مدارس کوبتائے بغیرغیرمستطیع کی حیثیت سے زکوۃاستعمال کی ہوتواس کی ذمہ داری ہے کہ اتنی رقم قدرت ہونے پرغریبوں پرصرف کردے۔

۲-مفتی بہ قول کے مطابق سیداگرفقیرہوتوبھی اس کے لئے زکوۃ کی رقم لینااوراپنی ضروریات میں خرچ کرنادرست نہیں ہے(۲)،زکوۃ دینے والااوراس کاسیدہوناجاننے کے باوجودزکوۃ دیتاہے تواس کی زکوۃ ادانہ ہوگی۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی