مرتدین کوزکوۃ دینا

عیسائیوں کے یتیم خانہ کوزکوۃ دیناکیساہے؟
ديسمبر 5, 2022
فاسق شخص کوزکوٰۃدینا
ديسمبر 5, 2022

مرتدین کوزکوۃ دینا

سوال:ہندوستان کے مختلف خطوں میں مسلمان مرتد ہوگئے ہیں، جن کی تصدیق کے ساتھ ایک اسلامی تنظیم کو رپورٹیں ملیںہیں،مرتدین کو اسلام میں لانے اور تالیف قلب کے لئے زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے؟نیز اسلامی تنظیم کے افراد جو ان کی اصلاح کے لئے جائیں گے، زکوۃ کی رقم بغرض سفر وقیام وطعام لے سکتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

تالیف قلب کیلئے مرتدین کو واپس لانے یا ان کی اصلاح ودعوت کیلئے سفر کرنے والے مد زکوۃ سے خرچ نہیں کرسکتے ہیں(۱)،معتبرذمہ دارافرادجو صحیح طریقہ پر کام کرسکیں، اگر وہ مسلمانوں سے اس مد میں کوشش کریں تو ان کو انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔

تحریر: محمدظہورندوی