عیدگاہ میں وصول کردہ زکوۃ مدرسہ میں خرچ کرسکتے ہیں؟

مقروض  کے لئے زکوۃ لینے کاحکم
ديسمبر 15, 2022
زکوۃ کی رقم سے رسالہ نکالناکیساہے؟
ديسمبر 15, 2022

عیدگاہ میں وصول کردہ زکوۃ مدرسہ میں خرچ کرسکتے ہیں؟

سوال:عیدین کی زکوۃ کو مدرسہ میںصرف کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اگر کیا جاسکتا ہے تواحادیث سے دلیل پیش کریں گے اور کن لوگوں پر خرچ کیا جائے گا؟

ھــوالمصــوب:

زکوۃ اور صدقات کی رقم کو مدرسہ کے غریب ومحتاج طلباء پر خرچ کیا جاسکتا ہے، مدرسہ کے دیگر مدرسین پر صرف کرنا جائز نہیں ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے:

إنما الصدقات للفقراء والمساکین والعاملین علیھا والمؤلفۃ قلوبھم وفی الرقاب والغارمین وفی سبیل اللہ وابن السبیل فریضۃ من اللہ واللہ علیم حکیم۔(۱)

اورحدیث میں ہے:

عن حبشی بن جنادہ السلولی قال فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن المسئلۃ لاتحل لغنی ولالذی مرّۃ سوی إلاّ لذی فقر مدقع أوغرم مفظع الخ۔ (۲)

تحریر:ساجد علی           تصویب:ناصر علی