صرف رشتہ داروں کوزکوۃ دیناکیساہے؟

داماد کوزکوۃ دینا
ديسمبر 12, 2022
نومسلم کے لئے زکوۃ کاحکم
ديسمبر 12, 2022

صرف رشتہ داروں کوزکوۃ دیناکیساہے؟

سوال:زکوۃ کی رقم کئی سال سے عزیزوں میں تقسیم کرتا ہوں، اسی طرح ایک عزیزہ ہیں ان کے شوہرکا انتقال ہوگیا ہے ، بمشکل گزارہ کرتی ہیں،مجھے معلوم نہیں کہ وہ صاحب نصاب ہیں یا نہیں،مگر ضرورت مند ضرور ہیں، کیا ان کو زکوۃ دینا مناسب ہوگا ،عزیزوں ہی میں زکوۃ تقسیم کرتا ہوں، دوسروںکو نہیں دیتا،تو کوئی حرج تو نہیں؟

ھــوالمصــوب:

گرآپ ان کو صاحب نصاب نہیں سمجھتے ہیں تو زکوۃ کی رقم دے سکتے ہیں (۱)،دیگر ذرائع سے یہ تحقیق بھی ہوسکتی ہے، صرف رشتہ داروں کو ہی زکوۃ دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تحریر: محمدظہورندوی