داماد کوزکوۃ دینا

بھائی کے لڑکوں کو زکوۃ دینا
ديسمبر 12, 2022
صرف رشتہ داروں کوزکوۃ دیناکیساہے؟
ديسمبر 12, 2022

داماد کوزکوۃ دینا

سوال:زید زکوۃ نکالتا ہے، اس کا داماد غریب ہے، مگر اس کو نہیں دیتا ہے کہ وہ رقم کو اس کی لڑکی پر بھی خرچ کرے گا، اب داماد باہر جارہا ہے، کرایہ کے لئے پیسہ درکار ہے، زیدداماد کو رقم زکوۃ دینا چاہتا ہے کیوںکہ وہ رقم کرایہ میں استعمال ہوگی، زید کی لڑکی پر خرچ نہ ہوگی، کیا زید کا یہ عمل درست ہے؟

ھــوالمصــوب:

داماد کوزکوۃ دینا درست ہے(۳)،خواہ اس کا داماد اس کی لڑکی پر خرچ کرے یا دیگر ضروریات پر ۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی