زکوۃ کی رقم بھائی کودے سکتے ہیں؟

صاحب نصاب کے لئے زکوۃ لینے کاحکم
ديسمبر 5, 2022
شوہر اورلڑکوں کوزکوۃ دینا
ديسمبر 5, 2022

زکوۃ کی رقم بھائی کودے سکتے ہیں؟

سوال:فطرہ، صدقہ، زکوۃ، خیرات کے اولین مستحقین غریب اعزہ بعد میں پڑوسی ہیں یا دیگر غرباء مسکین؟ لہذا اپنے حقیقی عیالدار بھائی جس کی تنخواہ ناکافی ہو اور سات بچے ہیں یہ رقوم دینا جائز ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر بھائی مستحق ہے اور صاحب نصاب نہیں ہے تو ان کو دیا جاسکتاہے، بلکہ ان کو دینا افضل ہے:

وقید بالولاد لجوازہ لبقیۃ الأقارب کالإخوۃ والأعمام والأخوال الفقراء بل ھم أولیٰ لأنہ صلۃ وصدقۃ وفی الظھیریۃ: ویبدأ فی الصدقات بالأقارب ثم الموالی ثم الجیران۔(۱)

تحریر: محمد عثمان ندوی                  تصویب: ناصرعلی