سوال مثل بالا

سوال مثل بالا
ديسمبر 5, 2022
کیامجبوری کی حالت میں سیدکو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
ديسمبر 5, 2022

سوال مثل بالا

سوال:سادات بحالت مجبوری زکوۃ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ عطیہ وامداد گراں گزرتا ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

سید کو زکوۃ دینا درست نہیں ہے، عطیہ وصدقات نافلہ دے سکتے ہیں۔(۱)

نوٹ:امام ابوحنیفہؒ کا غیرمفتی بہ قول جواز کا ہے،لیکن جمہور عدم جواز کے قائل ہیں، دراصل زکوۃ مال کامیل کچیل ہے،رسول اللہ ﷺ نے اپنے افرادخانہ کواس کے استعمال سے روکاہے،خاندان نبوت کے فرد کو اپنے طور پرقناعت پسندہونا چاہئے، لہذا ایسے ناپسندیدہ مال کے قریب نہیں جاناچاہئے، ہاں انتہائی اضطراری صورت میں بقدر ضرورت گنجائش ہے۔(۲)

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی