کیامجبوری کی حالت میں سیدکو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

سوال مثل بالا
ديسمبر 5, 2022
سوال مثل بالا
ديسمبر 5, 2022

 

کیامجبوری کی حالت میں سیدکو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

سوال:ایک بیوہ مسماۃ جن کی زیرکفالت تین غیرشادی شدہ لڑکیاں ہیں، مسماۃ سیدہ ہے آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، تھوڑی مدد ہوجاتی ہے، کیا ایسی صورت میں ان کو زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے؟دوسرے ممالک خاص کر امریکہ میں مجبور سید کو زکوۃ دینا درست ہے؟ بہرحال شرعی حکم کیا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر زکوۃ کے علاوہ امداد کی رقم حاصل نہیں ہورہی ہے، اور سوائے زکوۃ کی رقم کے استعمال کے کوئی چارہ نہیں ہے تو ایسی صورت میں بقدرضرورت زکوۃ کی رقم لی جاسکتی ہے، اور دینا جائز ہوگا:

روی أبو عصمۃ عن الإمام أنہ یجوز الدفع إلیٰ بنی ھاشم فی زمانہ لأن عوضھا وھوخمس الخمس لم یصل إلیھم لإھمال الناس أمر الغنائم وإیصالھا إلیٰ مستحقیھا وإذا لم یصل إلیھم العوض عادوا إلیٰ المعوّض کذا فی البحر وقال فی النھر وجوز أبویوسف دفع بعضھم إلیٰ بعض وھو روایۃ عن الإمام وقول العینی:والھاشمي یجوز لہ أن یدفع زکاتہ إلیٰ ھاشمي مثلہ عند أبی حنیفۃ۔ (۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی