زکوۃ کے مد سے علاج اورشادی میں تعاون

قبرستان میں زکوۃ کامصرف
ديسمبر 19, 2022
مدرسہ کے مطبخ سے اساتذہ کھانالے سکتے ہیں؟
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ کے مد سے علاج اورشادی میں تعاون

سوال:۱-ایک چھیپا برادری زکوۃ کا پیسہ لیتی ہے اور وہ پیسہ لے کر چھیپا بھائیوں کے دوا علاج وشادی بیاہ میں اور بچوں کے اسکولی فیس میں دیتی ہے تو کیا ایسی کمیٹی کو زکوۃ دی جاسکتی ہے اور کمیٹی کو کیا کرنا چاہئے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-زکوۃ کی ادائیگی کے لئے یہ ضروری ہے کہ مستحقین کو مالک بنادیا جائے، لہذا مذکورہ صورت میں اگر کمیٹی مستحقین زکوۃ کو مالک بنادے گی تو زکوۃ ادا ہوجائے گی، ورنہ نہیں (۱)،اگر کمیٹی مستحقین کو زکوۃ دے رہی ہے تو اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے ورنہ نہیں۔(۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصرعلی